گوالمنڈی , راوی روڈ چوکی سبزی منڈی، پولیس نے لاپتہ اور بچھڑے دو بچوں کو والدین سے ملا دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) گوالمنڈی اور راوی روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر والوں سے بچھڑنے والے دو بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔

چوکی سبزی منڈی پولیس نے لاوارث حالت میں ملنے والے 12 سالہ فیضان کو تلاش کے بعد اس کے ورثاء سے ملا دیا۔ دوسری کارروائی میں گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 4 سالہ ذوہیب کو چند گھنٹوں کی کاوش کے بعد بحفاظت اس کی والدہ کے سپرد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کریک ڈاؤن: 844 اشتہاری اور 206 عدالتی مفرور گرفتار

پولیس کے مطابق ذوہیب اپنی والدہ کے ہمراہ میو ہسپتال آیا تھا جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے