آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست، آج درجہ حرارت 33 ڈگری رہنے کا امکان

لاہور (پنجاب پوسٹ) فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 204 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال بھی تشویشناک رہی۔

پیراگون سٹی میں اے کیو آئی 271، برکی روڈ پر 227، اقبال ٹاؤن میں 206 اور ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 203 ریکارڈ کیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 202، بیدیاں روڈ پر 189، چمن پارک میں 186 جبکہ عسکری ٹین میں 171 ریکارڈ ہوئی۔

ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغات کے شہر میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے