پی ایچ اے لاہور نے اب تک کی سب سے بڑی سرمائی پھولوں کی مہم کا آغاز کر دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پی ایچ اے لاہور نے اب تک کی سب سے بڑی سرمائی پھولوں کی مہم کا آغاز کر دیا۔ رواں سال لاہور کے پارکوں اور گرین بیلٹس میں 13 ہزار 853 فلاور بیڈز تیار کیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال 9 ہزار 505 فلاور بیڈز بنائے گئے تھے۔

ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے مطابق رواں سیزن میں 8 زونز کے ہارٹیکلچر اور 11 پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو 47 لاکھ 42 ہزار پھولوں کے بیج فراہم کیے گئے ہیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 31.8 فیصد زائد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نرسریوں میں پنیری تیار کرکے بیڈز پر منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ موسم سرما میں بروقت اور یکساں پھول کھل سکیں۔

ایم ڈی پی ایچ اے نے کہا کہ پی ایچ اے کا مشن لاہور کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو موسم سرما میں خوبصورت اور رنگین بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام 8 زونز اور 11 پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ٹاسک بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے