لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب یونیورسٹی میں راوی پر پانی کے بہاؤ، آبی حیات کی بحالی اور جنگلات کی بڑھوتری کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ زوالوجی اور باٹنی کے زیر اہتمام روڈا سیمینار میں درجنوں ماہرین اور سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریاض احمد نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے بعد خشک راوی میں پانی کے بہاؤ کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس سے آبی حیات بھی پرورش پائے گی۔
عابد لطیف نے کہا کہ مضبوط ماحولیاتی نظام کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے، جبکہ آبی و جنگلی حیات کے لیے شعبہ زوالوجی کی خدمات قابل تقلید ہیں۔
یہ بھی پڑھین: یو ای ٹی لاہور اور الجزری واٹر اینڈ سینیٹیشن اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ڈائریکٹر ہائیڈرالوجی محسن عتیق نے کہا کہ دریائی بندوں پر اسٹون پچنگ مچھلی اور کچھوؤں کی افزائش کا بڑا ذریعہ ہوگی۔
احد یوسف نے بتایا کہ محمود بوٹی ڈمپ سائٹ کو گرین بنا دیا گیا ہے، جبکہ میتھین جلانے سے 3 ارب روپے کے کاربن کریڈٹ حاصل ہوں گے۔
شعبہ باٹنی کے سربراہ پروفیسر شکیل نے کہا کہ راوی شہر میں نباتات اور آبی و جنگلی حیات کی بڑھوتری کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کریں گے۔
شعبہ زوالوجی کے سربراہ پروفیسر ذوالفقار نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور روڈا ریسرچ ورک کے لیے جلد ایم او یو سائن کریں گے۔










