لاہور (پنجاب پوسٹ) لیوی بھتہ سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے لاہور میں منعقد ہونے والے جلسہ بارے حکومت پنجاب نے رکاؤٹیں کھڑی کرنا شروع کردی۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پولیس ، اسٹیج کنٹینر ، کرسیاں اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئی۔
جماعت اسلامی کے کارکن لاہور اور گرد و نواح سے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ جماعت اسلامی لیوی بھتہ کیخلاف جلسہ کرکے رہے گی۔ کارکن جہاں بھی اکٹھے ہونگے وہیں احتجاج اور جلسہ منعقد ہو گا۔











