پاک چائنہ فرینڈ شپ گیمز، کون کون سی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز کے مقابلے جاری ہیں، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر مقابلوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

گرلز بیڈمنٹن کے سیمی فائنلز میں لاہور نے گوجرانوالہ کو 0-2 سے جبکہ فیصل آباد نے ساہیوال کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بوائز بیڈمنٹن میں سرگودھا نے ملتان کو 1-2 سے اور راولپنڈی نے گوجرانوالہ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

تائی چی کے مقابلے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں منعقد ہوئے، جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور شاندار پرفارمنس پیش کی۔

گرلز جیولن تھرو میں گوجرانوالہ کی ثانیہ نے پہلی، فیصل آباد کی مشال نے دوسری اور بہاولپور کی اقرا افضال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز ڈسکس تھرو میں ملتان کی انعم فاطمہ پہلے، راولپنڈی کی مہوش دوسرے اور ساہیوال کی فضا تیسرے نمبر پر رہیں۔

گرلز 4×100 ریلے ریس لاہور نے جیت لی، سرگودھا دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر رہا۔ گرلز ٹرپل جمپ میں راولپنڈی کی آمنہ عقیل نے پہلی، گوجرانوالہ کی نویرہ نے دوسری اور سرگودھا کی مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بوائز جیولن تھرو میں فیصل آباد کے ارحم نے پہلی، سرگودھا کے غلام محی الدین نے دوسری اور ملتان کے محمد عاصم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز 400 میٹر ریس ساہیوال کے حسنین شکیل نے جیت لی، راولپنڈی کے اللہ دتہ دوسرے اور سرگودھا کے زین لعابدین تیسرے نمبر پر رہے۔

باسکٹ بال کے مقابلوں میں لاہور نے ملتان کو 28-55، گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو 08-39، بہاولپور نے ڈی جی خان کو 10-32 جبکہ فیصل آباد نے سرگودھا کو 44-66 سے شکست دی۔

فٹ بال میں فیصل آباد نے ملتان کو 0-2 سے شکست دے دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے