ہال روڈ خدمت گروپ کو بڑا دھچکا ، لاہور چیمبر انتخابات میں بڑا امیدوار ہار گیا

لاہور(پنجاب پوسٹ) چیمبر آف کامرس الیکشن میں ہال روڈ پر خدمت گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی نشست پر ویژن الائنس کے امیدوار اور موبائل فون پارٹس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شہزاد محمود کامیاب قرار پائے ہیں۔

پی پی بی اے کی جانب سے خدمت گروپ نے اس نشست کے لیے وسیم نواز کو ٹکٹ دیا تھا جبکہ ویژن الائنس نے ڈاکٹر شہزاد محمود کو میدان میں اتارا۔ مقابلہ سخت رہا مگر ہال روڈ کے تاجروں نے ڈاکٹر شہزاد محمود پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیاب کروایا۔

نتائج کے مطابق ڈاکٹر شہزاد محمود نے مجموعی طور پر 5370 ووٹ حاصل کیے، جن میں 4523 پینل ووٹ اور 847 سپلٹ ووٹ شامل تھے۔ دوسری جانب خدمت گروپ کے امیدوار وسیم نواز 3968 ووٹ حاصل کر سکے، جن میں 3470 پینل ووٹ اور 498 سپلٹ ووٹ شامل تھے۔

کامیابی کے بعد ڈاکٹر شہزاد محمود کا کہنا تھا کہ وہ ہال روڈ کے تاجروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیمبر میں ہال روڈ کے تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے