گوجرہ: صلح کیلئے بلائی گئی پنچائیت میدان جنگ میں تبدیل،گولیاں چل گئیں

گوجرہ (پنجاب پوسٹ) کے علاقے پینسرہ روڈ پر البرکت سکول کے قریب صلح کے لیے بیٹھنے والی پنچائیت میدانِ جنگ بن گئی۔جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 19 سالہ عبداللہ تنویر سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق النور ہومز ڈجکوٹ روڈ کے رہائشی 19 سالہ عبداللہ تنویر کا دو روز قبل نعمان نامی نوجوان سے جھگڑا ہوا تھا۔

جس کی صلح کے لیے دونوں فریقین پینسرہ روڈ پر اکٹھے ہوئے۔ صلح کی بات چیت کے دوران اچانک تلخ کلامی پر فائرنگ ہو گئی۔جس سے عبداللہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے