عارف والا،کم عمر ڈرائیور کا دوران ڈرائیونگ میوزک کا استعمال،12 سالہ بچہ کچل دیا

پاکپتن (پنجاب پوسٹ) عارف والا کے نواہی قصبہ قبولہ شریف میں اینٹوں کے بھٹے پر افسوسناک حادثہ پیش آیا۔جہاں مبینہ طور پر کم عمر ڈرائیور کی جانب سے ٹریکٹر چلانے کے دوران 12 سالہ بچہ احسن اعجاز ٹریکٹر کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بچے کے والدین غم سے نڈھال۔ متوفی بچے کے والدین نے کم عمر ڈرائیور اور بھٹہ مالک پر قانونی کارروائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے کم عمر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔ متوفی بچے کے والدین کے مطابق کم عمر ڈرائیور نے کانوں کو ہیڈ فون لگا رکھے تھے اور ٹریکٹر چلا رہا تھا۔ اسی دوران پانچویں کلاس کا طالب علم احسن اعجاز ٹریکٹر کے نیچے آگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔جبکہ کم عمر بچوں سے بھاری گاڑیاں چلوانے کے معاملے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔متوفی بچے کے والد کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے