سانگلہ ہل شارٹ کورسز کے حوالے سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سانگلہ ہل میں اہم اجلاس منعقد ہوا، چار کورسز کی منظوری

سانگلہ ہل(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدام کے تحت شارٹ کورسز کے حوالے سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سانگلہ ہل میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیوٹا حکام، انجمن تاجران سانگلہ ہل، ریسکیو 1122 اور دیگر مقامی اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میاں کاشف رشید ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیوٹا سیکرٹریٹ لاہور، عثمان لطیف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ڈائریکٹر آفس لاہور اور ساجد حسین پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سانگلہ ہل کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔

اس موقع پر TNA (Training Needs Assessment) کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی آبادی کی ضروریات اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔شرکاء کی باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے کے بعد سانگلہ ہل کے مقامی نوجوانوں کی ضروریات کے پیش نظر ہیلتھ اسسٹنٹ، پلمبر، ٹائل فکسر اور ڈومیسٹک/جنرل الیکٹریشن کے چار شارٹ کورسز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا لانگ ط5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ، ذرائع

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیوٹا میاں کاشف رشید نے بتایا کہ ان کورسز کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز آئندہ تین ماہ کے اندر کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ چاروں کورسز ضلع ننکانہ صاحب بالخصوص سانگلہ ہل کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے اہم ثابت ہوں گے۔

اجلاس کے شرکاء نے شارٹ کورسز کے آغاز کو نوجوانوں کے لیے مفید قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مقامی سطح پر ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے