ایل ٹی وی ۔ایچ ٹی وی۔پی ایس وی لائسنسز رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایل ٹی وی ۔ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنسز رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کافیصلہ، شہر میں رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں،ہیوی وہیکلز اور بسز کے ڈرائیورز کا ریکارڈ چیک کیا جائےگا۔

ٹریفک حکام کے مطابق ایک بس کے ڈرائیور کا کریمینل ریکارڈ سامنے آنے پر تمام کمرشل بسز اور ہیوی ٹریفک کے اڈوں کے ڈرائیورز کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ حکام کے مطابق متعلقہ ڈرائیور پر 27 ڈکیتی چوری اور مہلک حادثات کے مقدمات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میری پہچان‘ ٹیم، اب شہریوں اور لاشوں کی شناخت کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کر رہی ہے؟

کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنسز کے ساتھ ساتھ سی آر او چیکنگ یقینی بنا رہے ہیں۔تمام اڈا مالکان سے ڈرائیورز کی تفصیلات مکمل حاصل کرنے کے بعد کریمینل ریکارڈ ہولڈر ڈرائیورز کا ڈیٹا اپڈیٹ کیا جایےگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کریمینل ریکارڈ ہولڈر ڈرائیورزکے لائسنسز منسوخ کئے جائیں گے۔کریمنل ریکارڈ ہولڈرز ڈرائیورز کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے