سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میری پہچان‘ ٹیم، اب شہریوں اور لاشوں کی شناخت کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کر رہی ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میری پہچان‘ ٹیم نے ایک ہی روز میں 26 افراد اور 5 نامعلوم لاشوں کی شناخت مکمل کرلی ہے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ’میری پہچان‘ ٹیم نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا، جہاں موجود 51 ذہنی و جسمانی کمزور افراد کی بائیومیٹرک کی گئی۔ نادرا سے منسلک بائیومیٹرک نظام کے ذریعے 51 میں سے 26 افراد کی شناخت کامیابی سے مکمل کرلی گئی جبکہ شناخت کے بعد ان افراد کا متعلقہ شناختی ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔


ترجمان کے مطابق ’میری پہچان‘ ٹیم نے اسی روز 5 نامعلوم لاشوں کی بھی بائیومیٹرک کے ذریعے شناخت مکمل کی۔

’میری پہچان‘ ٹیم اب تک 5 ہزار سے زائد لاوارث لاشوں کی شناخت کرچکی ہے جبکہ ’میری پہچان‘ سنٹر 4 ہزار سے زائد ذہنی و جسمانی کمزور افراد کو ان کے اہل خانہ سے ملوا چکا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے