پاکستان کے محمد علی رانا نے یورپین ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ 2026 میں گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کے محمد علی رانا نے یورپین ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ صوفیہ، بلغاریہ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد علی رانا نے انگلینڈ کے گیری کو 2-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں 16 ممالک کے 45 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جہاں محمد علی رانا نے اپنی عمدہ کارکردگی کے ذریعے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا۔

فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام سنوکر پاکستان محمد عمران نوشاہی نے محمد علی رانا کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی فتح کو پاکستان کے لیے تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے بھی محمد علی رانا کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے