لاہور میں بھتہ خوری کی وارداتیں اچانک کیوں بڑھ گئی ہیں، پندرہ روز میں دوسری ایف آئی آر درج

لاہور(پنجاب پوسٹ) شہر میں بھتہ خوری کا ایک واقع سامنے آیا جہاں شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں بھتہ خوروں نے تاجر سے 50لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔تھانہ شاہدرہ ٹائون میں بھتہ خور زوہیب بٹ کے خلاف بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بروقت اور معیاری کام پر پزیرائی، ورنہ کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا،سیکرٹری ہاؤسنگ کا حکم

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لاہور شاہدرہ ٹائون کے علاقے اسلم پارک کے رہائشی تاجر سجاول علی کو زوہیب بٹ نامی بھتہ خور کی کال آئی۔بھتہ خور زوہیب بٹ نے تاجر سجاول علی سے فون پر 50 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی

بھتہ خور زوہیب بٹ نے سجاول علی کا فون بند ہونے پر اس کے دوست کے نمبر پر کال کرکے سجاول علی کو بچانے کے لیے بھتہ دینے کا کہا۔بھتہ خوور زوہیب بٹ نے سجاول علی کے ڈیرے پر جاکر گیٹ پر فائرنگ بھی کی۔بھتہ خور زوہیب بٹ فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے