ساہیوال (پنجاب پوسٹ) گزشتہ 24 گھنٹوں میں خاتون اور 6 سالہ بچے سمیت کتوں کے کاٹنے کے 3 واقعات پیش آئے۔تمام متاثرین کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔
گاوں 91 سکس آر کی 45 سالہ کوثر بی بی کو کتے نے کاٹ لیا جبکہ گاؤں 104نائن ایل میں 6 سالہ علی حسین بھی کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوا،ریلوے کالونی کا 45 سالہ منور حسین کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں چار سالہ بچی لاپتہ ہوکر 4 کلومیٹر دور کھیتوں تک پہنچ گئی، وجہ کیا بنی ؟
کتوں کے کاٹنے کے واقعات ، تھانہ فرید ٹاؤن ، تھانہ غلہ منڈی اور تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں پیش آئے ،کتوں کے کاٹنے واقعات چند روز قبل بھی پیش آئے تھے ۔









