میاں چنوں (پنجاب پوسٹ) وجھیانوالہ میں چار سالہ بچی نور فاطمہ اچانک لاپتہ۔گھر سے لاپتہ بچی تقریباً چار کلومیٹر دور فصلوں سے مل گئی۔لواحقین کا نامعلوم افراد پر بچی کو فصلوں تک لے جانے کا شبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اوکاڑہ میں معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ نہ تھم سکا
کماد اور مکئی کی فصلوں سے بچی کی بازیابی سے کئی سوالات اٹھ گئے۔ورثاء نے پولیس سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔واقعے کی اصل حقیقت تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔ڈی پی او خانیوال سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔











