لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مالی معاملات سے متعلق زیرِ گردش خبر اور اس میں عائد الزامات کی واضح تردید کر دی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق زیرِ بحث آڈٹ معاملات 2021 سے 2024 کے عرصے سے متعلق ہیں، جبکہ موجودہ انتظامیہ ان معاملات کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ذریعے مروجہ قواعد و ضوابط اور قانونی طریقۂ کار کے مطابق نمٹا رہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس تمام عمل میں کسی بھی متعلقہ فریق کی جانب سے کسی قسم کی غیر قانونی کارروائی یا مروجہ طریقۂ کار کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق معاملے کی پوری ذمہ داری، مستعدی اور سنجیدگی کے ساتھ پیروی کی جا رہی ہے۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے غیر مصدقہ اور حقائق کے منافی معلومات کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔










