پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ)سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس ریونیو کوٹ ادو، میں سٹینوگرافر کی 2 اسامیوں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس ریونیو کی ایک اسامی میں کوئی امیدوار انگریزی شارٹ ہینڈ ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہو سکا

پنجاب فوڈ اتھارٹی، میں پبلک ریلیشنز آفیسر کی ایک آسامی پر 5 امیدوار تحریری و پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب ہو گئے۔کامیاب امیدواروں میں ردا سعید، اوساف احمد جلال، اسامہ غیور، محمد حسنت اکبر، محمد سلیمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

پنجاب جیل خانہ جات ڈیپارٹمنٹ میں خواتین کے لیے جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 6 اسامیوں پر 121 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔کامیاب امیدواروں میں صفیرا شریف، رابعہ کنول، طیبہ ریاض، خدیجہ جمیل، روباب نواز شامل ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی ایک آسامی پر 20 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیے گئےکامیاب امیدواروں میں بختاور وحید، فہد امین، زاہد علی، نومان علی، سیف اللہ شامل ہیں۔

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں چیف آفیسر کی 20 اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان ہو گیا۔19 امیدوار حتمی طور پر کامیاب جبکہ اقلیتی کوٹے کی ایک آسامی موزوں امیدوار کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی حتمی طور پر کامیاب امیدواروں میں عثمان اعظم، جاوید ممتاز، شاہ زیب احمد، احمد سعید، محمد ذیشان نصیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا پولیس کا کوٹ مومن میں مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ،فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق

انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر مقررہ شیڈول کے مطابق اپ لوڈ کیے جائیں گے۔امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا

امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ متعلقہ ٹیسٹ یا انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیںکامیاب امیدواروں کی فہرستیں اور رزلٹ انٹیمیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے