سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرگودھا پولیس کا کانسٹیبل فضل احمد فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کی۔
ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور ایک فائر کانسٹیبل فضل احمد کی چھاتی پر لگا،کانسٹیبل فضل احمد کو فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن کانسٹیبل فضل احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا شہید کانسٹیبل فضل احمد کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائے گا










