پنجاب میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا روز، پہلے روز 23 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے، پہلے روز 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ لاہور میں 4 لاکھ 54 ہزار، راولپنڈی میں 3 لاکھ سے زائد جبکہ ملتان میں 3 لاکھ 22 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں نامناسب تیاریوں کے باعث انسدادِ پولیو مہم موخر کردی گئی۔ راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ میں بھی مہم موخر کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ اضلاع کو انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انسدادِ پولیو پروگرام کے سربراہ کے مطابق 10 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ انسدادِ پولیو مہم کی مؤثر نگرانی اور 100 فیصد کوریج یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

خالد پرویز نے کہا کہ پولیو وائرس کے دوبارہ داخلے کے خطرے کے پیش نظر کوئی بچہ نظر انداز نہیں ہونا چاہیے۔ مشکل رسائی والے علاقوں اور متحرک آبادیوں تک پولیو ویکسین پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

خالد پرویز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو وائرس سے پاک رکھنے کے لیے ہر انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر بنانا ہوگا۔ پولیو کا مکمل خاتمہ مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانا ہمارا مشترکہ عزم ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے