لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر دیا۔ترجمان کے مطابق رواں سال مہلک حادثات میں ملوث 1800 ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کئے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 150 سے زائد ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔
سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 414 ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے گئے۔ مہلک حادثات میں ملوث 46 پی ایس وی ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔ رواں سال 58 ایچ ٹی وی اور 43 ایل ٹی وی ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔ 200 سے زائد کار اور موٹر سائیکل ڈرائیورز کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ ون وے، اوور اسپیڈنگ، ریش ڈرائیونگ اور ون ویلنگ جیسی سنگین وائیلیشن پر لائسنس معطل کیے گئے۔ غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ڈرائیونگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام فیلڈ افسران حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔.
یہ بھی پڑھیں:گوجرہ ،لوڈر رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 جاں بحق ،6 زخمی
حادثات کی روک تھام اور انسانی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔رواں سال مہلک حادثات میں 32 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔ محمد وقاص نذیر نے بتایا کہ ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے حادثات میں کمی اور انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میاں چنوں: پرانی رنجش پر جھگڑے کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق












