ٹوبہ ٹیک سنگھ (پنجاب پوسٹ) گوجرہ کے علاقہ موچی والا روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثہ جہاں کینال کے قریب اوور ٹیکنگ کے دوران لوڈر رکشہ اور سیلج والی ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم،تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب چک نمبر 351 جب سے 8 افراد لوڈر رکشے میں سوار ہو کر کام کےسلسلہ میں گوجرہ شہر کی جانب جا رہے تھے۔ موچی والا روڈ پر کینال کے قریب مخالف سمت سے آنے والی سیلج کی ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے دونوں گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں
حادثے کے نتیجےمیں 54 سالہ منظوراور 16 سالہ شان فیاض موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ زخمیوں میں 50 سالہ شمیم بی بی، 60 سالہ زرینہ بی بی، 14 سالہ کامران، 22 سالہ شکر، 20 سالہ رابعہ بی بی اور 60 سالہ کنیز بی بی شامل ہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرتےہوئےتمام زخمیوں کو فوری پرطبی امداد دیتے ہوئے لاشوں سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال منتقل کر دیا












