قرآن پاک کی بے حرمتی کی روک تھام ، عوام کا بڑا مطالبہ منظور ، پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے اہم قانون منظور کرلیا، نئے قانون میں کیا ہے ؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب اسمبلی نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے پنجاب قائمہ کمیٹی اوقاف سے منظور کرلیا ہے ۔

فاروق خان مانیکا کی صدارت میں منعقد اجلاس میں بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ رکن کمیٹی رانا محمد ارشد کا کہنا تھا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی طباعت، اشاعت اور ریکارڈنگ کو غلطیوں سے پاک بنانے کے لیے قانون میں ترامیم کی منظوری دی۔قرآن پاک کے مسخ شدہ یا بوسیدہ نسخوں کے شواہد محفوظ کرنے اور باادب طریقے سے تلف کرنے کا طریقہ کار بھی بل میں شامل ہے۔

کمیٹی کے سربراہ فاروق خان مانیکا کے مطابق قرآن پاک کے کسی بھی حصے کی بے حرمتی، تحریف، تبدیلی، آلودگی یا توہین پر کارروائی کا طریقہ کار وضع کیا،

پنجاب پوسٹ کو موصول بل کی کاپی کے متن کے مطابق قابل اعتراض تحریر، نشان، تصویر یا دیگر مواد سامنے آنے پر تفتیشی پولیس افسر کو فوری قبضے میں لینے کا اختیار ہو گا۔ قابل اعتراض مواد قبضے میں لینے کے بعد متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا لازم ہوگا مجسٹریٹ کی ہدایت پر پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی یا حکومت کے نامزد فرانزک لیبارٹری سے شواہد محفوظ ہوں گے۔ فرانزک شواہد محفوظ ہونے کے بعد اصل مواد پنجاب قرآن بورڈ کے حوالے ہوگا۔

WhatsApp Image 2026 11 13 at 8.22.08 PM

Punjab Post exclusive

بل کے متن کے مطابق اصل مواد کی محفوظ تحویل، بحالی، صفائی یا تلفی پنجاب قرآن بورڈ سے مشاورت کے بعد مقررہ طریقہ کار کے تحت ہو گی، کسی شخص یا جاندار کے جسم پر قابل اعتراض تحریر، نشان، ٹیٹو، پینٹنگ یا تصویر کی صورت میں بھی قانونی کارروائی کی تجویز بھی بل میں شامل کی گئی ہے ۔جسم پر موجود قابل اعتراض مواد ہٹانے سے پہلے تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے شواہد محفوظ کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، پنجاب سے کتنے افراد الیکشن لڑیں گے؟

پنجاب ہولی قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل 2026 میں مزید بتایا گیا ہے کہ متعلقہ شخص کو مؤقف پیش کرنے کا موقع دینے کے بعد مجسٹریٹ کے حکم سے جسم پر موجود قابل اعتراض مواد ہٹے گا، اسی طرح سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے یا متعلقہ ادارے کو کارروائی کے لیے معاملہ بھجوانے کی تجویز بھی کمیٹی نے منظور کرلی ہے ۔

بل کے متن کے مطابق کمیٹی نے غیر قانونی مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے، بلاک کرنے یا اس تک رسائی بند کرنے کا اختیار دینے کی تجویز منظور کی ہے ، اسی طرح قرآن بورڈ کے خصوصی سیل میں غیر سرکاری ارکان کے ساتھ وزیراعلیٰ کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری ارکان شامل کرنے کی تجویزبھی منظور کرلی گئی ہے ۔خصوصی سیل کے غیر سرکاری ارکان وزیراعلیٰ کی صوابدید پر خدمات انجام دیں گے۔

کمیٹی نے قرآن پاک اور مقدس شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد سے مذہبی بے چینی اور بدامنی پیدا ہونے کے خدشات کے پیش نظر قانون سازی ضروری قرار دیا ہے ۔ ساتھ ہی تجویز دی ہے کہ فرانزک تحقیقات کے ذریعے قابل اعتراض مواد کے شواہد محفوظ کرکے قانونی کارروائی کا نظام قائم کیا جائے گا۔

بل کی منظوری ایوان سے لی جائے گی، حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے

WhatsApp Image 2026 11 13 at 8.22.09 PM

Punjab Post exclusive

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے