نہ گاڑی، نہ ہی رکشہ، پولیس کو چکمہ دینے کیلئے پیدل پتنگوں کی ترسیل، شاہدرہ میں پتنگوں کا سپلائر کیسے پکڑا گیا ؟

شاہدرہ (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کاروائی ہزاروں مالیت کی پتنگیں برآمد ہوئیں ملزم گرفتار ہو گیا۔ملزم پابندی کے باوجود پتنگوں کی سپلائی کر رہا تھا۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ملزم آفاق کو گرفتار کیا۔دوران گرفتاری ملزم کے بھاگنے کی ناکام کوشش کی۔ملزم پتنگوں کی ترسیل کے دوران پیدل بڑے توڑوں کا استعمال کرتا تھا۔

ملزم کو خفیہ اطلاع کی مدد سے پتنگ بازی کے سامان سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر دیا۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق انسداد پتنگ بازی و فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے