لاہور (پنجاب پوسٹ) پتنگوں کی سپلائی ناکام، 100 پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی 2 چرخیاں برآمدکی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ریاستی احکامات اور منظوری تک پتنگ بازی اور پتنگ سازی پر سخت پابندی عائد ہے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن بلال احمد نے تمام ناکہ جات کے سپروائزری افسران کو پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے۔
مجاہد سکواڈ ناکہ نیو راوی نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 100 پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی 2 چرخیاں برآمد کرلی گئیں۔
پولیس نے ملزم آفاق کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات اور مقررہ ٹائم فریم سے قبل پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔











