لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ڈیفنس سی پولیس کی کاروائی میں 04 منچلے ون ویلر گرفتار ہوئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں متین، الیشع، شمرون اور علی رضا شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا۔
ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق شارع عام پر ون ویلنگ کر کے روڈ پر اتے جاتے معصوم شہریوں کو تنگ کرنے والے ویلروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔اور ان کا کہنا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ون ویلر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔تمام والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں۔












