افغان مہاجرین کا انخلاء ، پنجاب سے اب تک کتنے شہریوں کو کابل بھجوایا جا چکا ہے ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم جاریکر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے انکے وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 27 لاکھ 60 ہزار 653 افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے

پنجاب سے 1 لاکھ 42 ہزار 820 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا

حکومتِ پاکستان کی واضح پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں رہائشی علاقوں اور مارکیٹس کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی جماعت کو راستے بند کرنے کا قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز میں لایا جاتا ہے۔پنجاب میں اس وقت 39 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں جن میں 213 افغان شہری موجود ہیں۔ہولڈنگ سینٹرز میں غیر قانونی افغان باشندوں کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے انتظامات کیے گئے ہیں

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔اعداد و شمار حکومتِ پنجاب کی مؤثر حکمتِ عملی اور فعال انتظامی اقدامات کے عکاس ہیں

افغان شہریوں کی واپسی کے قومی مشن میں تمام پاکستانیوں کا تعاون درکار ہے۔افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر تشدد، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

15 پر اطلاع دینے والوں کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے۔واضح رہے کہ کارروائی صرف غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا فارن نیشنل سکیورٹی سیل صوبہ بھر میں مانیٹرنگ اور کوارڈینیشن کر رہا ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے