’اب رجب ہمیں بھی اپنے ساتھ لے جائیں‘ ، ایمان فاطمہ صلح کیلئے پُرامید

لاہور(پنجاب پوسٹ)معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی اختلافات کے تناظر میں ایک نئی اور دل چسپ پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک بار پھر اس جوڑے کی جانب مبذول کروا دی ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ گزشتہ کچھ عرصے سے ازدواجی تنازعات کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہے ہیں۔ تاہم اس دوران ایک مثبت پیش رفت یہ سامنے آئی کہ ایمان فاطمہ نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں رجب بٹ کو باقاعدہ مدعو کیا، اور رجب بٹ نے دعوت قبول کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔

WhatsApp Image 2026 09 22 at 11.07.06 AM

شوہر کو تقریب میں دیکھ کر ایمان فاطمہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں کے درمیان مکمل صلح کی امید کا اظہار بھی کیا۔ ایمان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ رجب بٹ اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے آئے، ساتھ ہی انہوں نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ رجب بٹ واپس آئیں اور انہیں اور ان کے بیٹے کو اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔

ایمان فاطمہ کے اس جذباتی بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ ایک طبقے نے دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح اور گھر آباد رہنے کی نیک خواہشات و دعاؤں کا اظہار کیا، جبکہ دوسری جانب کچھ صارفین نے نجی ازدواجی معاملات کو سوشل میڈیا پر علی الاعلان شیئر کرنے کے رجحان پر تنقید بھی کی۔

یاد رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی کے بعد سے ہی ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق تقریباً ہر معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنتا رہا ہے،ور مداحوں کی بڑی تعداد اس تازہ پیش رفت کو بھی گہری دلچسپی سے دیکھ رہی ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 22 at 11.07.27 AM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے