حافظ آباد(پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر کی حدود گاؤں پیرے دا کوٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر شوہر کی بیوی پر مبینہ فائرنگ، بیوی شدید زخمی ھالت میں
تفصیلات کے مطابق خاتون کی عمر 25 سال تھی۔ خاتون کے سر، پیٹ اور ہاتھ پر گولیاں لگیں۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دی۔شدید زخمی خاتون کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ریشکیو حکام کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں طبی امداد فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’مار گئی مہنگائی’’وزیرآباد غربت سے تنگ شہری کی خودکشی
مبینہ فائرنگ کے بعد ملزم علی رضا فرار ہوگیا۔پولیس ٹیم کی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے
پولیش حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔












