ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کیس:رجب بٹ سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکا

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی، تاہم ملزمان کے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث فردِ جرم عائد نہ کی جا سکی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے عائشہ جٹ کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت کی، سماعت کے دوران رجب بٹ، سلمان حیدر، عبدالرحمان، جہانگیر اور جواد سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

سماعت کے دوران جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر میاں علی اشفاق اور ایڈووکیٹ رانا عبدالمعروف دیگر مقدمات میں مصروف ہیں، لہٰذا سماعت کے لیے نئی تاریخ دی جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے اور کیس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے