شرقپور شریف پولیس نے بین الاضلاعی شراب نیٹ ورک کو اکھاڑ دیا ملزمان گرفتار 400 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد

شرقپور شریف (پنجاب پوست) شرقپور شریف پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے لے جائی جانے والی شراب کی بڑی کھیپ ایک گھر سے پکڑ لی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر ،پنجاب میں سموگ پر قابو پانے کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں؟

ایس ایچ او شرقپور شریف واجد عباس کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے برآمد ہونے والی شراب قبضے میں لے کر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور شراب سپلائی کرنے والے نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ایس ایچ او واجد عباس کا کہنا ہے کہ منشیات اور شراب کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے