’’مار گئی مہنگائی’’وزیرآباد غربت سے تنگ شہری کی خودکشی

وزیرآباد (پنجاب پوسٹ) وزیرآباد میں مہنگائی اور غربت سے تنگ آکر ایک شخص کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش،ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے پچاس فیصد جھلس گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چونیاں، چھانگا مانگا اور گردونواح میں روٹی کا سرکاری نرخ 14 روپے، روٹی 20 روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف

ریلوے تھانے کے قریب متاثرہ شخص نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، جس کے باعث وہ شدید جھلس کر زخمی ہوگیا۔ راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیشِ نظر اسے گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔

زخمی شخص کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کے لیے تین وقت کا کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے عوام پر مسلسل بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق چار سو روپے فی لیٹر پٹرول خرید کر رکشہ چلانا بھی انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق گجرات سے بتایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے