جماعت اسلامی کی ہڑتال، رجب بٹ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت 19 ستمبر کو ہوگی

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور کی سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے کی، جہاں تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

عدالت میں سماعت کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ پر فردِ حاضری مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی کے لیے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مقدمے میں رجب بٹ کے علاوہ سلمان حیدر، عبدالرحمان، جہانگیر اور جواد بھی ملزمان میں شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کی جانب سے مبینہ زیادتی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ کیس میں آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کیے جانے سے متعلق کارروائی آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے