سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پاک چائینہ فرینڈز شپ گیمز کی بھرپور تیاریاں جاری

لاہور(پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں پاک چائینہ فرینڈز شپ گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ وائس چیئرمین سلمان ملک، سیکرٹری سپورٹس فضل الرحمن اور ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

پاک چائینہ فرینڈز شپ گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے 20 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈیلی الاؤنس اینڈ کیش ایوارڈ، ٹیبیولیشن اینڈ ایویلیوایشن، انویٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور سوشل میڈیا کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 19 کے ہیڈ کوچ شاہد انور اور کھلاڑیوں کا چیئرمین پی سی بی سے اظہارِ تشکر

پارکنگ اینڈ سکیورٹی، پرائز ڈسٹری بیوشن، وینیوز اینڈ پریپریشن، یونیفارم اینڈ سپورٹس اینڈ گیئر ڈسٹری بیوشن کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔ میڈیکل، ٹرانسپورٹیشن، ڈاکومنٹس سکروٹنی، اکاموڈیشن، ریفریشمنٹ اینڈ فوڈ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

فوڈ سٹال، میڈیا مینجمنٹ، جیوری اینڈ اپیل، مارچ پاسٹ، اوپننگ اینڈ کلوزنگ سرمنی کی کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز کے مقابلے 24 سے 28 ستمبر تک نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے، گیمز میں 2000 ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے