پاکستان انڈر 19 کے ہیڈ کوچ شاہد انور اور کھلاڑیوں کا چیئرمین پی سی بی سے اظہارِ تشکر

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان انڈر 19 کے ہیڈ کوچ شاہد انور اور کھلاڑیوں کا چیئرمین پی سی بی سے اظہارِ تشکر کیا۔

شاہد انور نے کہا کہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 کھلاڑیوں کو مدعو کیا۔چیئرمین پی سی بی نے انڈر 19 کھلاڑیوں سے انفرادی ملاقاتیں کیں اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی

انہوں نے مزید بتایا کہ انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس کا اجرا خوش آئند ہے۔سینٹرل کنٹریکٹس سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی کی ترغیب ملے گی۔اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے سے نوجوان کرکٹرز کا اعتماد بڑھتا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حوصلہ افزائی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے لیے باعثِ تقویت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امن ،ترقی و خوشحالی کی بنیادی اکائی، اس کیلئے جان دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، خواجہ سلمان رفیق

پاکستان انڈر 19 کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ملتان میں انڈر 19 ڈیولپمنٹ کیمپس سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا، گزشتہ دو برسوں میں ملتان میں انڈر 19 کیمپس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات ہمارے لیے حوصلہ افزا رہی۔انڈر 19 سطح پر پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس ملنا ہمارے لیے باعثِ خوشی ہے۔

عالیان سلمان کی بھی کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے کھلاڑیوں کا اعتماد اور حوصلہ بڑھے گا، سینٹرل کنٹریکٹ سے نوجوان کھلاڑی اپنی کرکٹ پر مزید توجہ دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف مل گیا

جہانگیر بلال نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے ہم اپنے اہلِ خانہ کی مالی معاونت بھی کر سکیں گے۔

رضوان اللہ نے نہا کہ اس تاریخی اقدام پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔انعامات اور سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہمارے لیے بڑی حوصلہ افزائی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے