لاہور: شہر میں ایک خاتون سے جنسی زیادتی جبکہ تین لڑکیوں سے زیادتی کی کوشش

لاہور (پنجاب پوسٹ) خواتین اور کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ہیئر کے علاقے میں سابق شوہر چاند مسیح نے اپنی سابقہ بیوی کو دوبارہ شادی کرنے کے بہانے بلوا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نواں کوٹ کے علاقے میں عبداللہ نامی اوباش نے 16 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ساندہ کے علاقے میں اوباش نوجوان شہزاد گل نے 13 سالہ لڑکی کی فحش تصاویر بنا کر اسے بلیک میل کیا اور جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ہنجر وال کے علاقے میں فیصل نامی ملزم نے 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کی، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے