سیف سٹی لاہور کی مخبری،فراڈ اور فوجداری مقدمے میں ملوث گاڑی ایم فور پر پکڑی گئی،میاں بیوی گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ)موٹروے پولیس ایم فور نے سیف سٹی لاہور کی بروقت اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فراڈ اور فوجداری مقدمے میں مطلوب ٹویوٹا گاڑی کو پینسرا کے قریب روک لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق سیف سٹی لاہور کی جانب سے اطلاع ملی کہ مذکورہ گاڑی فراڈ اور فوجداری مقدمے کے سلسلے میں مطلوب ہے اور ایم فور پر سفر کر رہی ہے، جس پر تمام متعلقہ پٹرولنگ موبائلز کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا۔ بیٹ 18 امین پور کی پٹرولنگ موبائل نے پینسرا کے مقام پر گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔

جیسے ہی گاڑی پینسرا ٹول پلازہ کے قریب پہنچی، پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پٹرولنگ موبائل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا۔

گاڑی میں سوار ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا، جن کی شناخت شاہد اور کوثر کے نام سے ہوئی۔ دونوں اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔ کارروائی کے بعد سیف سٹی لاہور کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جبکہ مقامی پولیس کو موقع پر طلب کر لیا گیا۔ مطلوب ٹویوٹا گاڑی اور دونوں گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث فوجداری اور فراڈ کیس میں مطلوب گاڑی کو ایم فور پر ہی روک لیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے