ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) سانگلہ ہل کے کمیٹی بازار، گلی نمبر 2، مسلم اسٹریٹ، ریلوے گلی نمبر 1، ریلوے گلی نمبر 2 اور انارکلی بازار سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے سوئی گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
گیس کی مسلسل بندش کے باعث گھریلو صارفین کو کھانا پکانے سمیت روزمرہ کے امور میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ شہری مہنگے داموں متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔گیس کی بندش کے خلاف متاثرہ علاقوں کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور سوئی گیس کے متعلقہ افسران سے فوری نوٹس لینے اور گیس کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے جاری گیس کی بندش نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، لہٰذا مسئلے کا فوری ازالہ کیا جائے۔











