جماعت اسلامی کا احتجاج، سفر آدھا طے ہوتے ہی بجلی کے صارفین کو خوشخبری سنانے کی تیاری ہوگئی

لاہور (پنجاب پوسٹ)پاور ڈویژن نے بجلی کے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے اور موجودہ پروٹیکٹڈ فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے پر اضافی ریٹ اسی ماہ وصول کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

موجودہ فارمولے کے مطابق اگر کوئی صارف ایک بار بھی 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرلے تو اس کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری ختم کردی جاتی ہے، جس کے باعث اسے اگلے چھ ماہ تک کم یونٹس استعمال کرنے پر بھی اضافی نرخوں کے حساب سے ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔

یہ بھہی پڑھیں: معروف مصنف ، دانشور اور نثر نگار،جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے ، معاشرے کی تعمیر میں انکا کیا کردار تھا ؟

ذرائع کے مطابق موجودہ طریقہ کار میں صرف ایک بار 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے پر پروٹیکٹڈ کیٹیگری ختم ہوجاتی ہے، جبکہ صارف کو اگلے پانچ ماہ تک کم یونٹس استعمال کرنے کے باوجود اضافی نرخ ادا کرنا پڑتے ہیں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے اس سخت ضابطے میں تبدیلی کے لیے غور کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین پر اضافی ادائیگی کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے