لاہور (پنجاب پوسٹ) کچرا اٹھانے کے بہانے وارداتیں، خواتین پر مشتمل 2 رکنی چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔قلعہ گجر سنگھ پولیس کی کارروائی ریکارڈ یافتہ 2 خواتین ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس پی سِول لائنز کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس نے CCTV کیمروں سے خواتین ملزمان کو ٹریس کیا۔
چند روز قبل ملزمان اسپیئر پارٹس کی دکان کے باہر رکھا سامان چوری کر کے فرار ہوگئی تھیں۔خواتین ملزمان چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ متعدد وارداتوں میں مطلوب تھیں۔ایس پی سِول لائنز نے یہ بھی کہا کہ خواتین ملزمان سے چوری شده اسپیئر پارٹس کا سامان اور ڈیڑھ لاکھ کی رقم برآمد۔
یہ بھی پڑھیں:ریس کورس، اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ریڈ، مینجر سمیت سب انسپکٹر گرفتار
گرفتار ملزمان میں لاڈو بی بی اور مڈئ بی بی شامل، مقدمہ درج، انوسٹی گیشن کے حوالے۔ایس پی منزہ کرامت کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔












