لاہور (پنجاب پوسٹ) ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ریس کورس پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے والا ہوٹل منیجر گرفتار کر لیا۔ریڈ کے دوران ہوٹل کے کمرے سے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پولیس اہلکار کو بھی گرفتار کیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار اہلکار تھانہ ریس کورس میں بطور سب انسپکٹر تعینات ہے۔پولیس اہلکار کے خلاف دفعہ 155-C کے تحت کارروائی ہو گی۔اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار کرانے پر ہوٹل منیجر کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔
پولیس اہلکار سمیت تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کڑا احتساب، قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔قانون شکنی پر پولیس اہلکار ہو یا عام شہری، بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:مستی گیٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 منشیات فروش گرفتار












