"کرے کوئی بھرے کوئی "نہ ٹریفک قانون کیخلاف ورزی ، نہ ہی رانگ روٹ کا استعمال ، پھر بھی شہری کو 01 لاکھ44 ہزار کے چالان گھر پہنچ گئے

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) طویلے کی بلا بند کے سر ، لاہور میں چالان کی انوکھی واردات پکڑی گئی ، جہاں ایک شہری کو گھر پر بیٹھے بٹھائے 01 لاکھ44 ہزار کے چالان پہنچ گئے ۔ ٹریفک پولیس اصل واردئیے تک بھی پہنچ گئی ۔

ٹریفک پولیس نے چالان سے بچنے کا انوکھا حربہ پکڑ لیا ۔جعلی نمبر پلیٹ لگاکر مٹرگشت کرنے والے موٹرسائیکلسٹ کو دھرلیا، ملزم نے ای چالان سے بچنے کے لیے اصل نمبر پلیٹ کی بجائے دوسرے موٹر سائیکل کا نمبر لگایا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 112 ای چالان کی نادہند موٹرسائیکل قبضے میں، لاہور ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شنگھائی برج؛ پٹرولنگ آفیسر میاں غلام مرتضیٰ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو روکا۔موٹرسائیکل نمبر APL 2026کے ای چالان چیک کئے تو 72 چالان نکل آئے۔دوران جانچ پڑتال پتہ چلا کہ ملزم نے کسی دوسرے شہری کی موٹرسائیکل کی نمبرپلیٹس لگائیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ای چالان نادہندگان کی شامت، گاڑیاں تحویل میں لینے کا سلسلہ شروع

ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق غلط نمبر پلیٹس لگانے پر تمام چالان اصل مالک کو جارہے تھے جن کی مالیت 01 لاکھ44 ہزار ہوگئی۔ جعلی نمبر پلیٹ لگا کر قانون کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش ناکام، موٹر سائیکل تھانے پہنچ گئی۔ ملزم کےخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج، حوالات میں بند کردیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 09 20 at 19.24.15 1

سی ٹی او لاہور سید عبد الرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ گاڑی، موٹرسائیکل کی شناخت چھپانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں

مزید پڑھیں : لاہور کی ٹاپ 100 ای چالان دہندہ گاڑیاں، مالک کون؟ چالان کی رقم کتنی ؟ حیران کن تفصیلات

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے