حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

لاہور (پنجاب پوسٹ) وفاقی حکومت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کا کہنا تھا عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، موجودہ صورتحال میں وزیراعظم نے عوام کے لیے خصوصی ریلیف پروگرام شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہبازشریف نے رجسٹریشن میسج کو بالکل مفت کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے موٹرسائیکل، چنگچی اور رکشوں کو ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملےگی۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا فیول اسکیم کے تحت 14 لاکھ 93ہزار 848 شہریوں کو فیول ٹوکن جاری کیے گئے، اب تک 6 لاکھ 55ہزار 67 شہری فیول حاصل کرچکے ہیں، عوام سے اپیل ہے کسی بھی فراڈ سےبچنے کیلیے اپنی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے