لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم پالیسی 2026 اور 2027 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس کی صدارت سیکریٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کی۔
اجلاس میں گندم کے شعبے سے وابستہ 10 کاروباری اداروں نے بطور ایگریگیٹرز مشاورتی عمل میں شرکت کی ۔گندم ایگریگیٹرز میں گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو، علی عمران فلور اینڈ جنرل ملز اور مقصود فلور اینڈ جنرل ملز،ذوالنورین فلور اینڈ جنرل ملز، زریا لمیٹڈ اور جے وی حاجی سنز اینڈ کسان گودام،رائل فلور اینڈ جنرل ملز، اینڈ ایم فوڈز اور بوٹا برادرز سپریم فلور اینڈ جنرل ملز اورلوئس ڈریفس کمپنی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے بھی شرکت کی۔
گندم پالیسی 2026 پر ایگریگیٹرز سے فیڈ بیک جبکہ گندم پالیسی 2027 کے لیے تجاویز حاصل کی جا رہی ہیں۔پنجاب میں گندم سے متعلق آئندہ پالیسی کی تشکیل کے لیے فلور ملز، فوڈ کمپنیوں اور متعلقہ کاروباری اداروں سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ایگریگیٹرز سے گندم پالیسی 2026 پر فیڈ بیک بھی حاصل کیا گیا۔
گندم پالیسی 2027 کے لیے ایگریگیٹرز سے تجاویز اور سفارشات طلب کی گئیں۔گندم پالیسی 2027 کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کی جانب سے گندم پالیسی سے متعلق متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
گندم کے کاروبار سے وابستہ ایگریگیٹرز کی شرکت، مسائل اور تجاویز پر تبادلہ خیال،گندم پالیسی 2026 کے تجربات اور موجودہ صورتحال کی روشنی میں آئندہ پالیسی کے لیے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں -سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے گندم پالیسی سے متعلق ایگریگیٹرز کے فیڈ بیک اور تجاویز کو اہم قرار دیا-











