پنجاب کے 4 اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، 3 لاکھ 92 ہزار خاندان، 25 لاکھ افراد مستفید ہوئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) جنوبی پنجاب کے 4 اضلاع میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی گھر گھر فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، منصوبے سے اب تک 25 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوچکے ہیں۔

خوشاب، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں اب تک 392,086 خاندانوں کو ان کی دہلیز پر صاف پانی فراہم کیا جاچکا ہے۔ چاروں اضلاع میں جولائی سے اب تک صاف پانی کی بلا تعطل گھر گھر فراہمی جاری ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں سی ای او پنجاب صاف پانی اتھارٹی ذوالفقار بھون نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 1553 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس سے 1638 گاڑیوں کے ذریعے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق واٹر ڈسٹری بیوشن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے اور شہریوں کو صاف پانی تک آسان رسائی کے اہداف مکمل کیے جائیں۔

سی ای او پنجاب صاف پانی اتھارٹی نے بتایا کہ صوبہ بھر کے فلٹریشن پلانٹس کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے منسلک کیا جائے گا جبکہ تمام فلٹریشن پلانٹس کو ڈیجیٹل کوڈ بھی دیا جائے گا۔

نورالامین مینگل نے زیر تعمیر اور زیر بحالی فلٹریشن پلانٹس کی مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کے منصوبوں میں غفلت اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، افسران اہداف کی تکمیل پر خصوصی توجہ دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے