لاہور شہر، 8 ماہ میں خواتین اور بچوں کیساتھ جنسی درندگی کے 1ہزار 107 واقعات رپورٹ

لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر میں خواتین، بچے اور بچیوں سے جنسی درندگی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال کے 8 ماہ کے دوران ریپ، گینگ ریپ اور بدفعلی کے 1 ہزار 107 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے 8 ماہ میں گینگ ریپ کے 10 واقعات کے ساتھ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پہلے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن 9 واقعات کے ساتھ دوسرے جبکہ صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن 6،6 واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

سول لائن ڈویژن میں گینگ ریپ کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ سٹی ڈویژن میں 2 واقعات سامنے آئے۔

پولیس اعداد و شمار کے مطابق رواں سال خواتین سے جنسی درندگی کے واقعات میں صدر ڈویژن 132 واقعات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 98 واقعات کے ساتھ دوسرے اور کینٹ ڈویژن 92 واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں خواتین سے جنسی درندگی کے 80 واقعات، سٹی ڈویژن میں 56 جبکہ سول لائن ڈویژن میں 40 واقعات رپورٹ ہوئے۔

بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں کینٹ اور صدر ڈویژن 128،128 واقعات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن 100 واقعات کے ساتھ دوسرے، سٹی ڈویژن 92 واقعات کے ساتھ تیسرے، اقبال ٹاؤن ڈویژن 90 واقعات کے ساتھ چوتھے جبکہ سول لائن ڈویژن 36 واقعات کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ مقدمات میں 60 فیصد سے زائد ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے