لاہور شہر میں خواتین کی آبروریزی کے بڑھتے واقعات، 24 گھنٹے میں 4 عورتیں درندگی کا شکار

لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر میں خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات مسلسل جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 خواتین سمیت ایک 12 سالہ بچے کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

لاہور کے باغبانپورہ میں ملزم خرم نے شادی شدہ خاتون (ز) کو مبینہ طور پر نشہ آور بوتل پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فحش ویڈیو بنا لی، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شادباغ میں رشید نامی نوسرباز نے شیراز نامی شخص کی اہلیہ (ف) کو اولاد کے لیے دم کرنے کے بہانے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مغلپورہ میں جلال نامی ملزم نے 12 سالہ بچے راحت کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مصری شاہ میں احسن نوید نامی ملزم نے سیکنڈ ایئر کی طالبہ (ا) کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے