پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23دہشت گرد گرفتار ،ترجمان سی ٹی ڈی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری جس میں سے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 23دہشت گرد گرفتار ہع چکے ہیں۔ساہیوال سے را کا خطرناک دہشت گرد گرفتار پو چکا ہے۔

دہشت گردوں کی شناخت ہدایت اللہ، محمد مجاہد، تسلیم حسنین اور طارق اللہ کے نام سے ہوئی ،دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز7، ڈیٹونیٹرز26 اور فیوز وائر 48 فٹ برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماموں کانجن: ڈاکوؤں کے چار رکنی گروہ کی ایک ہی روز تین مختلف وارداتیں، پانچ افراد لٹ گئے

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 22 مقدمات درج کر لیے گئے۔پنجاب بھر میں ایک ماہ کے دوران 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 402 مشتبہ افراد گرفتارکر لیے گئے ہیں۔کومبنگ آپریشنز میں 166553 افراد کو چیک کیا گیا

سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے