فیصل آباد میں نجی اسکول کی دیوار گرگئی، ایک طالبعلم جاں بحق، 2 زخمی

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) فیصل آبادکی تحصیل تاندلیانوالہ میں نجی اسکول کی خستہ حال دیوار اچانک گر گئی،حادثےمیں پانچویں جماعت کا طالبعلم ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت بچے تفریح کے وقفے کے دوران اسکول میں کھیل رہے تھے،دیوار گرنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو ملبے سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس جواد ظفر کا حراستی ملزم پر تشدد سے متعلق اہم فیصلہ،میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

واقعے پر والدین اور اہل علاقہ نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خستہ حال اسکولوں کی عمارتیں بچوں کی زندگیوں کے لیےخطرہ ہیں،انہوں نے ایسے اسکولوں کو اجازت دینے والے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

گزشتہ روزتحصیل چک جھمرہ میں پرائیویٹ اسکول کی چھت گرگئی،چھت گرنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے