جگر کی پیوندکاری اور گردہ ٹرانسپلانٹ، پنجاب حکومت نے کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت کے شہریوں کیلئے راولپنڈی میں سروس فراہم کردی

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) پی کے ایل آئی راولپنڈی میں پہلی مرتبہ گردے اور جگر کی پیوند کاری کامیابی سے مکمل کرلی گئی، ٹرانسپلانٹ سروسز کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا۔

پی کے ایل آئی راولپنڈی میں پہلا گردہ اور دو جگر کے ٹرانسپلانٹس کامیابی سے مکمل کیے گئے، جس کے بعد راولپنڈی میں ٹرانسپلانٹ سروسز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

یہ سہولت گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں کے مریضوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔ اب ان علاقوں کے مریضوں کو جدید ٹرانسپلانٹ سہولیات اپنے علاقوں کے قریب میسر ہوں گی۔

پی کے ایل آئی میں تقریباً 50 فیصد مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت کیا جاتا ہے۔ پی کے ایل آئی راولپنڈی میں مستقبل میں وفات پانے والے عطیہ دہندگان سے گردے کی پیوند کاری کی سہولت بھی متوقع ہے۔

پی کے ایل آئی منصوبے کی بنیاد 2016 میں وزیراعظم شہباز شریف نے رکھی تھی، جبکہ منصوبے کو وزیراعلیٰ پنجاب کے تعاون سے آگے بڑھایا گیا۔

پی کے ایل آئی لاہور میں اب تک 1,350 جگر، 1,250 گردے اور 22 بون میرو ٹرانسپلانٹس مکمل کیے جا چکے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے